صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6138
«من تبع جنازة مسلم أيمانا واحتسابا وكان معها حتى يصلي عليها ويفرغ من دفنها فإنه يرجع من الأجر بقيراطين كل قيراط مثل أحد ومن صلى عليها ثم رجع قبل أن تدفن فإنه يرجع بقيراط من الأجر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص ایمان اور طلبِ اجر کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ چلے اور اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ اس پر نماز پڑھی جائے اور دفن سے فارغ ہو جائے تو وہ دو قیراط اجر لے کر لوٹتا ہے، ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے، اور جو اس پر نماز پڑھ کر دفن سے پہلے واپس چلا جائے تو وہ ایک قیراط اجر لے کر لوٹتا ہے۔“