صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6137
«من تبع جنازة فصلى عليها ثم انصرف فله قيراط من الأجر ومن تبعها فصلى عليها ثم قعد حتى فرغ منها ومن دفنها فله قيراطان من الأجر كل واحد منهما أعظم من أحد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ چلے، اس پر نماز پڑھے پھر چلا جائے تو اسے ایک قیراط اجر ملتا ہے، اور جو اس کے ساتھ چلے، اس پر نماز پڑھے پھر بیٹھا رہے یہاں تک کہ اس سے اور اس کے دفن سے فارغ ہو جائے تو اسے دو قیراط اجر ملتا ہے، جن میں سے ہر ایک احد پہاڑ سے بھی بڑا ہے۔“