حدیث نمبر: 613
«إذا سمعتم المؤذن فقولوا مثل ما يقول ثم صلوا علي فإنه من صلى علي صلاة صلى الله عليه بها عشرا ثم سلوا الله لي الوسيلة فإنها منزلة في الجنة لا تنبغي إلا لعبد من عباد الله وأرجوا أن أكون أنا هو فمن سأل لي الوسيلة حلت عليه الشفاعة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم مؤذن کو (اذان دیتے ہوئے) سنو تو وہی کہو جو وہ کہتا ہے، پھر مجھ پر درود بھیجو، کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، پھر میرے لیے اللہ سے وسیلہ مانگو، کیونکہ وہ جنت میں ایک ایسا مقام ہے جو اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک بندے کے لائق ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں گا، پس جس نے میرے لیے وسیلہ مانگا، اس کے لیے میری شفاعت حلال ہو گئی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 613
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ٣] عن ابن عمرو. مختصر مسلم ١٩٨، الإرواء ٢٤٢.