صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 612
«إذا سمعتم الحديث عني تعرفه قلوبكم وتلين له أشعاركم وأبشاركم وترون أنه منكم قريب فأنا أولاكم به، وإذا سمعتم الحديث عني تنكره قلوبكم وتنفر منه أشعاركم وأبشاركم وترون أنه بعيد منكم فأنا أبعدكم منه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میری طرف سے کوئی ایسی حدیث سنو جسے تمہارے دل پہچان لیں، جس سے تمہارے رونگٹے اور جلد نرم پڑ جائیں اور تم محسوس کرو کہ وہ (بات) تمہارے قریب (یعنی حق کے مطابق) ہے، تو میں اس کا تم سے زیادہ حق دار ہوں (یعنی وہ میری ہی بات ہے)، اور جب تم میری طرف سے کوئی ایسی حدیث سنو جس سے تمہارے دل انکار کریں، تمہارے رونگٹے اور جلد اس سے نفرت کریں اور تم محسوس کرو کہ وہ تم سے بہت دور (یعنی بعید از عقل و شریعت) ہے، تو میں اس سے تم سے بھی زیادہ دور ہوں (یعنی میرا اس سے کوئی تعلق نہیں)۔“