صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 611
«إذا سمعتم أصوات الديكة فسلوا الله من فضله فإنها رأت ملكا وإذا سمعتم نهيق الحمير فتعوذوا بالله من الشيطان فإنها رأت شيطانا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم مرغوں کی بانگ سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو کیونکہ انہوں نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے، اور جب تم گدھوں کے رینکنے کی آواز سنو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ انہوں نے شیطان کو دیکھا ہوتا ہے۔“