صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6083
«من أكل برجل مسلم أكلة فإن الله يطعمه مثلها من جهنم ومن اكتسى برجل مسلم ثوبا فإن الله يكسوه مثله من جهنم ومن قام برجل مسلم مقام سمعة ورياء فإن الله يقوم به مقام سمعة ورياء يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کسی مسلمان کے ذریعے ناجائز طریقے سے کوئی کھانا کھائے تو اللہ اسے جہنم سے اسی جیسا کھانا کھلائے گا، اور جو کسی مسلمان کے ذریعے کوئی کپڑا پہنے تو اللہ اسے جہنم سے اسی جیسا کپڑا پہنائے گا، اور جو کسی مسلمان کے ذریعے شہرت اور دکھاوے کا مقام حاصل کرے تو اللہ قیامت کے دن اسے شہرت اور دکھاوے کے مقام میں کھڑا کرے گا۔“