حدیث نمبر: 606
«إذا سلم عليكم اليهود فإنما يقول أحدهم: السام عليك فقل: وعليك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب یہودی تمہیں سلام کرتے ہیں تو ان میں سے کوئی (السلام علیکم کی بجائے) یہ کہتا ہے: «السَّامُ عَلَيْكَ» (تم پر موت آئے)، تو تم (جواب میں) کہو: «وَعَلَيْكَ» (اور تجھ پر بھی)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 606
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك حم ق] عن ابن عمر. الإرواء ١٢٧١: هق.