حدیث نمبر: 6056
«من أعطى شيئا فوجد فليجز به ومن لم يجد فليثن به فإن أثنى به فقد شكره وإن كتمه فقد كفره ومن تحلى بما لم يعط فإنه كلابس ثوبي زور»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جسے کچھ دیا جائے اور وہ استطاعت رکھتا ہو تو وہ اس کا بدلہ دے، اور اگر استطاعت نہ رکھتا ہو تو اس کی تعریف کرے، پس جس نے اس کی تعریف کی اس نے شکر ادا کیا اور جس نے اسے چھپایا اس نے ناشکری کی، اور جو شخص ایسی چیز سے اپنے آپ کو مزین کرے جو اسے نہیں دی گئی تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے جیسا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6056
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [خد د ت حب] عن جابر. الصحيحة ٦١٧، صحيح الترغيب ٩٥٨.