صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6042
«من أصبح منكم آمنا في سربه معافى في جسده عنده قوت يومه فكأنما حيزت له الدنيا بحذافيرها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے جو شخص اس حال میں صبح کرے کہ وہ اپنے گھر میں امن میں ہو، اپنے جسم میں تندرست ہو، اور اس کے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو گویا اس کے لیے پوری دنیا سمیٹ دی گئی۔“