صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6028
«من استمع إلى حديث قوم وهم له كارهون صب في أذنيه الآنك ومن أرى عينيه في المنام ما لم ير كلف أن يعقد شعيرة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کسی قوم کی بات سنے جبکہ وہ اسے سننا پسند نہ کرتے ہوں تو اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا، اور جو شخص خواب میں اپنی آنکھوں سے وہ دیکھنے کا جھوٹا دعویٰ کرے جو اس نے نہیں دیکھا تو اسے ایک جو کے دانے میں گرہ لگانے کا مکلف کیا جائے گا۔“