صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6023
«من استعملناه على عمل فرزقناه رزقا فما أخذ بعد ذلك فهو غلول»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جسے ہم کسی کام پر مقرر کریں اور اسے وظیفہ دیں تو اس کے بعد جو کچھ وہ اضافی لے وہ خیانت ہے۔“