صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6014
«من استسن خيرا فاستن به كان له أجره كاملا ومن أجور من استن به ولا ينتقص من أجورهم شيئا ومن استن سنة سيئة فاستن به فعليه وزره كاملا ومن أوزار الذين استنوا به ولا ينتقص من أوزارهم شيئا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کوئی اچھا طریقہ رائج کرے اور اس پر عمل کیا جائے تو اسے اس کا پورا اجر ملے گا، اور اس پر عمل کرنے والوں کا بھی اجر ملے گا، اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، اور جو شخص کوئی برا طریقہ رائج کرے اور اس پر عمل کیا جائے تو اس پر اس کا پورا گناہ ہوگا، اور اس پر عمل کرنے والوں کا بھی گناہ ہوگا، اور ان کے گناہ میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔“