حدیث نمبر: 599
«إذا سرتم في أرض خصبة فأعطوا الدواب حظها وإذا سرتم في أرض مجدبة فانجوا عليها وإذا عرستم فلا تعرسوا على قارعة الطريق فإنها مأوى كل دابة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم سرسبز و شاداب زمین میں سفر کرو تو جانوروں کو (چارے میں سے) ان کا حصہ دو، اور جب تم قحط زدہ (بنجر) زمین سے گزرو تو ان پر تیزی سے سفر طے کرو، اور جب تم رات کو پڑاؤ ڈالو تو راستے کے بیچ میں مت ٹھہرو کیونکہ وہ ہر جانور (اور حشرات الارض) کا ٹھکانہ ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 599
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [البزار] عن أنس٢. الصحيحة ١٣٥٧.