صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5967
«من احتبس فرسا في سبيل الله إيمانا بالله وتصديقا بوعده كان شبعه وريه وروثه وبوله حسنات في ميزانه يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ پر ایمان اور اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھے رکھے تو اس کا کھانا، اس کا پانی پینا، اس کا گوبر اور اس کا پیشاب، سب قیامت کے دن اس کے میزان میں نیکیاں بن کر آئیں گے۔“