صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5959
"من أحب أن يسأل عن شيء فليسأل عنه فوالله لا تسألوني عن شيء إلا أخبرتكم به ما دمت في مقامي هذا والذي نفسي بيده لقد عرضت على الجنة والنار آنفا في عرض هذا الحائط وأنا أصلي فلم أر كاليوم في الخير والشر"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کسی چیز کے بارے میں پوچھنا چاہے تو وہ پوچھ لے، اللہ کی قسم! تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی پوچھو گے میں تمہیں اس کے بارے میں بتاؤں گا جب تک میں اپنی اس جگہ پر موجود ہوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، ابھی ابھی نماز پڑھتے ہوئے مجھ پر جنت اور جہنم اس دیوار کے سامنے پیش کی گئی ہیں، میں نے آج جیسا بھلائی اور برائی کا منظر کبھی نہیں دیکھا۔“