صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5941
«من أتى فراشه وهو ينوي أن يقوم يصلي من الليل فغلبته عينه حتى يصبح كتب له ما نوى وكان نومه صدقة عليه من ربه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اپنے بستر پر اس نیت سے جائے کہ وہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھے گا مگر نیند اس پر غالب آ جائے یہاں تک کہ صبح ہو جائے، تو اس کی نیت کے مطابق اس کے لیے اجر لکھ دیا جاتا ہے، اور اس کی نیند اس کے رب کی طرف سے اس پر صدقہ ہوتی ہے۔“