صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 594
«إذا سبك رجل بما يعلم منك فلا تسبه بما تعلم منه فيكون أجر ذلك لك ووباله عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص تمہیں تمہارے کسی ایسے عیب کا طعنہ دے جسے وہ جانتا ہے، تو تم اسے اس کے کسی ایسے عیب کا طعنہ نہ دو جسے تم جانتے ہو، پس اس طرح (صبر کرنے پر) تمہیں ثواب ملے گا اور اس (گناہ) کا وبال اسی پر ہوگا۔“