صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5934
«من أتى أخاه المسلم عائدا مشى في خرافة الجنة حتى يجلس فإذا جلس غمرته الرحمة فإن كان غدوة صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يمسي وإن كان مساء صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يصبح»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے جائے تو وہ جنت کے پھلوں میں چلتا ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے، اور جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو اسے رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اگر یہ صبح کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے شام تک اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں، اور اگر شام کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں۔“