صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5929
«من ابتاع نخلا بعد أن تؤبر فثمرتها للبائع إلا أن يشترط المبتاع وإن ابتاع عبدا وله مال فماله للذي باعه إلا أن يشترط المبتاع»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص کھجور کا درخت اس کی پیوندکاری کے بعد خریدے تو اس کا پھل بیچنے والے کا ہوگا، سوائے اس کے کہ خریدار شرط لگا لے، اور جو شخص کوئی غلام خریدے اور اس کے پاس مال ہو تو اس کا مال بیچنے والے کا ہوگا، سوائے اس کے کہ خریدار شرط لگا لے۔“