صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5928
"من ابتاع محفلة أو مصراة فهو بالخيار ثلاثة أيام إن شاء أن يمسكها أمسكها وإن شاء أن يردها ردها وصاعا من تمر لا سمراء"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص ایسا جانور خریدے جس کا تھن زیادہ دودھ دکھانے کے لیے باندھا گیا ہو تو اسے تین دن کا اختیار ہے، اگر چاہے تو اسے رکھ لے اور اگر چاہے تو اسے واپس کر دے، اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے، گندم نہیں۔“