صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5899
«من اقتراب الساعة أن يرى الهلال قبلا فيقال: لليلتين وأن تتخذ المساجد طرقا وأن يظهر موت الفجأة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت کے قریب آنے کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ ہلال پہلے ہی دن نظر آنے لگے گا تو کہا جائے گا کہ یہ دو راتوں کا چاند ہے، اور یہ کہ مسجدوں کو گزرگاہ بنا لیا جائے گا، اور یہ کہ اچانک موت کا عام ہو جانا ظاہر ہوگا۔“