صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 589
«إذا سافرتم في الخصب فأعطوا الإبل حظها من الأرض وإذا سافرتم في السنة فأسرعوا عليها السير وإذا عرستم بالليل فاجتنبوا الطريق فإنها طرق الدواب ومأوى الهوام بالليل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم ہریالی و خوشحالی کے ایام میں سفر کرو تو اونٹوں کو (چرنے کے لیے) زمین سے ان کا حصہ دو، اور جب تم قحط سالی میں سفر کرو تو ان پر تیزی سے سفر طے کرو، اور جب تم رات کے آخری پہر پڑاؤ ڈالو تو راستے سے بچ کر (ایک طرف) آرام کرو، کیونکہ یہ عام گزرگاہیں رات کے وقت درندوں کے راستے اور حشرات الارض (کیڑے مکوڑوں) کے ٹھکانے ہوتی ہیں۔“