صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 587
«إذا زنت أمة أحدكم فتبين زناها فليجلدها ولا يثرب، ثم إن زنت فليجلدها ولا يثرب، ثم إن زنت الثالثة فليبعها ولو بحبل من شعر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ثابت ہو جائے تو وہ اسے کوڑے (حد) لگائے اور اسے طعنہ زنی یا ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ (دوبارہ) زنا کرے تو اسے کوڑے لگائے اور ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو اسے فروخت کر دے، خواہ بالوں کی بنی ہوئی ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔“