حدیث نمبر: 5855
«مثل ما بعثني الله به من الهدى والعلم كمثل الغيث الكثير أصاب أرضا فكان منها نقية قبلت الماء فأنبتت الكلأ والعشب الكثير وكانت منها أجادب أمسكت الماء فنفع الله بها الناس شربوا منها وسقوا ورعوا وأصاب طائفة منها أخرى إنما هي قيعان لا تمسك ماء ولا تنبت كلأ فذلكم مثل من فقه في دين الله ونفعه ما بعثني الله به فعلم وعلم ومثل من لم يرفع بذلك رأسا ولم يقبل هدى الله الذي أرسلت به»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو ہدایت اور علم دے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس کی مثال اس زوردار بارش جیسی ہے جو زمین پر برسے، اس میں سے ایک حصہ زرخیز ہو جو پانی جذب کر لے اور کثرت سے گھاس اور سبزہ اگائے، اور اس میں سے ایک حصہ سخت زمین ہو جو پانی روک لے اور اللہ اس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچائے، وہ اس سے پیئیں، اپنے جانوروں کو پلائیں اور کھیتی باڑی کریں، اور اس میں سے ایک اور حصہ چٹیل میدان ہو جو نہ پانی روکے اور نہ کوئی سبزہ اگائے۔ تو یہ اس شخص کی مثال ہے جو اللہ کے دین کی سمجھ حاصل کرے اور جو کچھ لے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس سے فائدہ اٹھائے، پس خود بھی سیکھے اور دوسروں کو بھی سکھائے، اور یہ اس شخص کی مثال ہے جو اس کی طرف سر اٹھا کر بھی نہ دیکھے اور جس ہدایت کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اسے قبول نہ کرے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5855
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي موسى. المشكاة ١٥٠.