صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5846
«مثل المؤمن مثل النحلة إن أكلت أكلت طيبا وإن وضعت وضعت طيبا وإن وقعت على عود نخر لم تكسره ومثل المؤمن مثل سبيكة الذهب إن نفخت عليها احمرت وإن وزنت لم تنقص»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومن کی مثال شہد کی مکھی جیسی ہے، اگر وہ کھائے تو پاکیزہ چیز کھاتی ہے، اور اگر کچھ رکھے تو پاکیزہ چیز رکھتی ہے، اور اگر کسی کمزور ٹہنی پر بیٹھے تو اسے توڑتی نہیں، اور مومن کی مثال سونے کی ڈلی جیسی بھی ہے، اگر اسے پھونک ماری جائے تو وہ سرخ ہو جاتی ہے، اور اگر اسے تولا جائے تو وہ کم نہیں ہوتی۔“