صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5842
«مثل المؤمن كمثل الزرع لا تزال الريح تفيؤه ولا يزال المؤمن يصيبه بلاء ومثل المنافق كمثل شجرة الأرز لا يهتز حتى يستحصد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومن کی مثال کھیتی جیسی ہے جسے ہوا مسلسل جھکاتی رہتی ہے، اور مومن پر بھی مسلسل آزمائشیں آتی رہتی ہیں، اور منافق کی مثال دیودار کے درخت جیسی ہے جو ہلتا نہیں یہاں تک کہ ایک ہی بار اکھڑ جاتا ہے۔“