صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5843
«مثل المؤمن كمثل خامة الزرع من حيث أتتها الريح كفأتها فإذا سكنت اعتدلت وكذلك المؤمن يكفأ بالبلاء ومثل الفاجر كالأرزة صماء معتدلة حتى يقصمها الله تعالى إذا شاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومن کی مثال کھیتی کے نرم تنے جیسی ہے، جدھر سے بھی ہوا آئے وہ اسے جھکا دیتی ہے، پھر جب ہوا تھم جاتی ہے تو وہ سیدھا ہو جاتا ہے، اسی طرح مومن بھی آزمائشوں سے جھک جاتا ہے، اور فاجر کی مثال دیودار کے مضبوط اور سیدھے درخت جیسی ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ جب چاہے اسے توڑ ڈالے۔“