حدیث نمبر: 5840
«مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب ومثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلوومثل المنافق الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر ومثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ليس لها ريح وطعمها مر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج جیسی ہے، اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور ذائقہ بھی اچھا ہے، اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے، اس میں خوشبو نہیں مگر اس کا ذائقہ میٹھا ہے، اور وہ منافق جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال ریحان جیسی ہے، اس کی خوشبو اچھی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہے، اور وہ منافق جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال حنظل جیسی ہے، نہ اس میں خوشبو ہے اور نہ اس کا ذائقہ اچھا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5840
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن أبي موسى. مختصر مسلم ٢١٠٤، نقد الكتاني ٤٣.