صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5820
«ما يمنعك أن تسمعي ما أوصيك به؟ أن تقولي إذا أصبحت وإذا أمسيت: يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث أصلح لي شأني كله ولا تكلني إلى نفسي طرفة عين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہیں اس بات کے سننے سے کیا چیز روکتی ہے جس کی میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں؟ کہ جب تم صبح کرو اور جب شام کرو تو یہ کہا کرو: اے زندہ! اے سب کو قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے فریاد کرتا ہوں، میرا سارا معاملہ درست فرما دے، اور مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے نفس کے حوالے نہ کر۔“