حدیث نمبر: 5819
«ما يكون عندي من خير فلن أدخره عنكم وإنه من يستعف يعفه الله ومن يستغن يغنه الله ومن يتصبر يصبره الله وما أعطي أحد عطاء خيرا وأوسع من الصبر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جو بھی بھلائی ہوگی میں اسے تم سے ہرگز نہیں چھپاؤں گا، اور جو شخص سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، اور جو صبر کرنا چاہے اللہ اسے صبر عطا فرما دیتا ہے، اور کسی کو صبر سے بہتر اور وسیع تر کوئی عطیہ نہیں دیا گیا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5819
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث مختصر مسلم ٥٥٥، صحيح الترغيب ٨١٦: مالك.