صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 580
«إذا رميت بالمعراض الصيد فخرق فكله وإن أصابه بعرضه فلا تأكله فإنه وقيذ»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم شکار پر معراض (دھار دار لکڑی یا بغیر پیکان والا تیر) چلاؤ اور وہ (اپنی دھار سے) اسے زخمی کر دے تو اسے کھا لو، اور اگر وہ اسے اپنی چوڑائی (یا بغیر دھار والے حصے) سے لگے تو اسے مت کھاؤ، کیونکہ وہ چوٹ کھا کر مرا ہوا (مردار) ہے۔“