صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5790
«ما من نبي بعثه الله في أمة قبلي إلا كان له من أمته حواريون وأصحاب يأخذون بسنته ويتقيدون بأمره ثم إنها تخلف من بعدهم خلوف يقولون ما لا يفعلون ويفعلون ما لا يؤمرون فمن جاهدهم بيده فهو مؤمن ومن جاهدهم بلسانه فهو مؤمن ومن جاهدهم بقلبه فهو مؤمن ليس وراء ذلك من الإيمان حبة خردل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھ سے پہلے اللہ نے جس امت میں بھی کوئی نبی بھیجا تو اس کی امت میں سے اس کے کچھ خاص ساتھی اور اصحاب ہوتے تھے جو اس کی سنت پر عمل کرتے اور اس کے حکم کی پابندی کرتے تھے، پھر ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ آ جاتے جو وہ کہتے جو خود نہیں کرتے تھے اور وہ کرتے جس کا انہیں حکم نہیں دیا جاتا تھا، تو جو شخص ان کے خلاف اپنے ہاتھ سے جہاد کرے وہ مومن ہے، اور جو اپنی زبان سے جہاد کرے وہ مومن ہے، اور جو اپنے دل سے جہاد کرے وہ مومن ہے، اس کے بعد ایمان کا رائی برابر بھی کچھ باقی نہیں رہتا۔“