صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5776
«ما من مسلمين يتوفى لهما ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهما الله الجنة بفضل رحمته إياهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جن دو مسلمانوں کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بلوغت کو نہ پہنچے ہوں تو اللہ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل سے ان دونوں والدین کو جنت میں داخل فرما دیتا ہے۔“