صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5764
«ما من مسلم تصيبه مصيبة فيقول ما أمره الله: {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ} اللهم أجرني في مصيبتي واخلف لي خيرا منها إلا أجره الله في مصيبته وأخلف الله له خيرا منها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس مسلمان کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ وہی کہے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے: ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! مجھے میری مصیبت کا اجر دے اور مجھے اس سے بہتر بدلہ عطا فرما“ تو اللہ اسے اس کی مصیبت کا اجر دیتا ہے اور اسے اس سے بہتر بدلہ عطا فرماتا ہے۔“