حدیث نمبر: 5752
«ما من مؤمن إلا أنا أولى به في الدنيا والآخرة اقرءوا إن شئتم: {النَّبِيُّ أولَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ} فأيما مؤمن مات وترك مالا فليرثه عصبته من كانوا ومن ترك دينا أو ضياعا فليأتني فأنا مولاه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر مومن پر دنیا اور آخرت میں میرا حق سب سے زیادہ ہے، اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ”نبی مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں“، پس جو مومن مر جائے اور مال چھوڑے تو اس کا وارث اس کے عصبات ہوں گے، جو بھی ہوں، اور جو قرض یا لاچار اہل و عیال چھوڑ جائے تو وہ میرے پاس آئے، میں اس کا ولی (سرپرست) ہوں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5752
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ] عن أبي هريرة.