صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5742
«ما من عبد يسجد لله سجدة إلا كتب الله له بها حسنة وحط عنه بها سيئة ورفع له بها درجة فاستكثروا من السجود»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی بندہ ایسا نہیں جو اللہ کے لیے ایک سجدہ کرے مگر اللہ اس کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے، اس کا ایک گناہ مٹاتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے، پس زیادہ سے زیادہ سجدے کیا کرو۔“