حدیث نمبر: 5740
«ما من عبد يسترعيه الله رعية يموت يوم يموت وهو غاش لرعيته إلا حرم الله عليه الجنة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی بندہ ایسا نہیں جسے اللہ کسی رعیت کا نگران بنائے اور وہ اپنی موت کے دن اپنی رعیت کے ساتھ خیانت کرنے والا ہو مگر اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5740
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن معقل بن يسار. مختصر مسلم ١٢١١.