صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5735
«ما من عبد مؤمن إلا وله ذنب يعتاده الفينة بعد الفينة أو ذنب هومقيم عليه لا يفارقه حتى يفارق الدنيا إن المؤمن خلق مفتنا توابا نسيا إذا ذكر ذكر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی مومن بندہ ایسا نہیں مگر اسے کوئی گناہ ہر تھوڑی مدت بعد لاحق ہوتا رہتا ہے، یا کوئی گناہ ایسا ہوتا ہے جس پر وہ جما رہتا ہے اور وہ اسے چھوڑتا نہیں یہاں تک کہ وہ دنیا سے چلا جاتا ہے، بے شک مومن آزمائش میں پڑنے والا، بہت توبہ کرنے والا اور بھول جانے والا پیدا کیا گیا ہے، جب اسے یاد دلایا جائے تو وہ یاد کر لیتا ہے۔“