صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5733
«ما من عبد قال: لا إله إلا الله ثم مات على ذلك إلا دخل الجنة وإن زنا وإن سرق وإن زنا وإن سرق وإن رغم أنف أبي ذر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی بندہ ایسا نہیں جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) کہا پھر اسی پر مرا مگر وہ جنت میں داخل ہوگا، خواہ اس نے زنا کیا ہو اور خواہ چوری کی ہو، خواہ اس نے زنا کیا ہو اور خواہ چوری کی ہو، خواہ ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔“