حدیث نمبر: 5719
«ما من رجل لا يؤدي زكاة ماله إلا جعل الله يوم القيامة في عنقه شجاعا أقرع ومن اقتطع مال أخيه المسلم بيمين لقي الله وهو عليه غضبان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی آدمی ایسا نہیں جو اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہ کرے مگر اللہ قیامت کے دن اس کے گلے میں ایک گنجا سانپ ڈال دے گا، اور جو کوئی جھوٹی قسم کھا کر اپنے مسلمان بھائی کا مال ہتھیا لے وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5719
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن ابن مسعود. صحيح الترغيب ٧٥٤.