صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5717
«ما من رجل يعود مريضا ممسيا إلا خرج معه سبعون ألف ملك يستغفرون له حتى يصبح ومن أتاه مصبحا خرج معه سبعون ألف ملك يستغفرون له حتى يمسي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی آدمی ایسا نہیں جو شام کو کسی مریض کی عیادت کرے مگر اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نکلتے ہیں جو صبح تک اس کے لیے مغفرت مانگتے ہیں، اور جو صبح کو اس کے پاس آئے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نکلتے ہیں جو شام تک اس کے لیے مغفرت مانگتے ہیں۔“