صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 57
«أتاني آت من عند ربي عز وجل فقال: من صلى عليك من أمتك صلاة كتب الله له بها عشر حسنات ومحا عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات ورد عليه مثلها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس میرے رب عزوجل کی طرف سے ایک آنے والا (فرشتہ) آیا اور اس نے کہا: آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا، اس کے دس گناہ مٹا دے گا، اس کے دس درجات بلند فرما دے گا اور اسے اسی کی مثل (رحمت و برکت کا) جواب دیا جائے گا۔“