صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 56
«أتاني آت من عند ربي فخيرني بين أن يدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة فاخترت الشفاعة وهي لمن مات لا يشرك بالله شيئا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا (فرشتہ) آیا، پس اس نے مجھے اختیار دیا کہ یا تو میری آدھی امت جنت میں داخل کر دی جائے اور یا پھر مجھے شفاعت کا حق دے دیا جائے، تو میں نے شفاعت کو اختیار کیا اور یہ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہوگی جو اس حال میں مرا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا تھا۔“