صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5669
«ما لي وللدنيا وما للدنيا وما لي! والذي نفسي بيده ما مثلي ومثل الدنيا إلا كراكب سار في يوم صائف فاستظل تحت شجرة ساعة من النهار ثم راح وتركها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے دنیا سے کیا تعلق اور دنیا کو مجھ سے کیا تعلق! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری اور دنیا کی مثال تو بس اس مسافر کی طرح ہے جو گرمی کے دن میں سفر کرے، پھر دن کی ایک گھڑی کے لیے کسی درخت کے نیچے سایہ حاصل کرے، پھر چل پڑے اور اسے چھوڑ دے۔“