صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5627
"ما زال بكم الذي رأيت من صنيعكم حتى خشيت أن يكتب عليكم ولو كتب عليكم ما قمتم به فصلوا أيها الناس في بيوتكم فإن أفضل صلاة المرء في بيته إلا الصلاة المكتوبة "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم لوگوں نے جو کچھ کیا وہ اسی طرح جاری رہا یہاں تک کہ مجھے خدشہ ہوا کہ کہیں یہ نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے، اور اگر یہ تم پر فرض کر دی جاتی تو تم اسے قائم نہ رکھ پاتے، پس اے لوگو! اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو، کیونکہ آدمی کی سب سے بہتر نماز اس کے گھر میں ہے، سوائے فرض نماز کے۔“