حدیث نمبر: 5621
«ما رأيت في الخير والشر كاليوم قط إنه صورت لي الجنة والنار حتى رأيتهما وراء الحائط»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے خیر اور شر کے بارے میں آج جیسا منظر کبھی نہیں دیکھا، آج مجھے جنت اور جہنم دکھائی گئیں یہاں تک کہ میں نے انہیں اس دیوار کے پیچھے دیکھا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5621
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ] عن أنس. جزء الكسوف.