صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5620
«ما ذئبان جائعان أرسلا في غنم بأفسد لها من حرص المرء على المال والشرف لدينه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دو بھوکے بھیڑیے بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیے جائیں تو وہ اسے اتنا خراب نہیں کرتے جتنا آدمی کا مال اور عزت کا لالچ اس کے دین کو خراب کر دیتا ہے۔“