حدیث نمبر: 55
«أتاكم شهر رمضان شهر مبارك فرض الله عليكم صيامه تفتح فيه أبواب الجنة وتغلق فيه أبواب الجحيم وتغل فيه مردة الشياطين وفيه ليلة هي خير من ألف شهر من حرم خيرها فقد حرم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہارے پاس ماہِ رمضان آ گیا ہے جو کہ ایک بابرکت مہینہ ہے، اللہ نے تم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں۔ اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو طوق پہنا کر قید کر دیا جاتا ہے۔ اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو شخص اس رات کی بھلائی سے محروم رہا، وہ حقیقتاً (ہر بھلائی سے) محروم ہی رہا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 55
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم, ن, هب] عن أبي هريرة. المشكاة ١٩٦٢.