صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5593
«ما تأمرني؟! تأمرني أن آمره أن يدع يده في فيك تقضمها كما يقضم الفحل؟! ادفع يدك حتى يعضها ثم انتزعها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم مجھے کیا حکم دیتے ہو؟! کیا تم مجھے یہ حکم دیتے ہو کہ میں اسے کہوں کہ وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں چھوڑے رکھے اور تم اسے اس طرح چبا ڈالو جیسے نر اونٹ چباتا ہے؟! تم اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دو یہاں تک کہ وہ اسے کاٹے، پھر اسے کھینچ لو۔“