صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5590
«ما بين مصراعين من مصاريع الجنة مسيرة أربعين عاما وليأتين عليه يوم وإنه لكظيظ»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت کے دو کواڑوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہے، اور اس پر ایک ایسا دن ضرور آئے گا کہ وہ لوگوں کی کثرت سے بھرا ہوا ہوگا۔“